ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عالمی کپ کرکٹ فائنل کے دوران فلسطینیوں پر بمباری بند کرنے کا ٹی شرٹ پہنے تماشائی نے میدان میں پہنچ کر کوہلی سے ملایا ہاتھ

عالمی کپ کرکٹ فائنل کے دوران فلسطینیوں پر بمباری بند کرنے کا ٹی شرٹ پہنے تماشائی نے میدان میں پہنچ کر کوہلی سے ملایا ہاتھ

Tue, 21 Nov 2023 15:12:15    S.O. News Service

احمد آباد 21/نومبر(ایس او نیوز ) نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار 19 نومبرکو  عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کے دوران میچ کے 14ویں اوور میں فلسطین  پر ہورہی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مخالفت میں  اسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک  نوجوان نے میدان میں اتر کر بلے باز ی کرنے والے ویراٹ کوہلی کو لگے سے  لگا لیا، جس کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

کرکٹ کا یہ تماشائی سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دیکر میدان میں داخل ہوا، جس نے فلسطینی پرچم والا ماسک پہنا ہوا تھا جبکہ ٹی شرٹ پر ’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘ کا نعرہ درج تھا۔

تماشائی کے میدان میں آنے کی وجہ سے کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا، بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔


Share: